• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں بھارت کو ایک رن سے شکست

West Indies Beats India By 1 Run To Win Lauderhill T20
ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان جاری 2 ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں کالی آندھی ٹیم نے بھارتی ٹیم کو ایک رن سے شکست دے دی ۔

ویسٹ انڈیز کے 245 رنز کے جواب میں بھارتی ٹیم 244 رنز بناسکی ۔بھارتی کپتان مہندرہ سنگھ دھونی آخری گیند پر آوٹ ہوگئے ۔کے آر راہول کی سنچری بھی کام نہ آئی ۔

لاوڈر ہل امریکا میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے چھ وکٹ پر 245نز بنائے۔ایون لوئس نے 100 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جانسن چالز نے 79 رنز بنائے۔

جواب میں روہت شرما کے 62 اور کے آر راہل کی 110 رنز کی ناقابل شکست اننگز بھی بھارت کو شکست سے نہ بچاسکی۔ آخری گیند پر دو رنز درکار تھے۔لیکن براوو نے دھونی کو آوٹ کرکے ٹیم کو ایک رن سے فتح دلادی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری میچ آج اسی گرائونڈ میں کھیلا جائےگا۔
تازہ ترین