بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) بہاولپورشہر کے مختلف علاقوں میں بیلئرڈ کلب اورسنوکرکلب کے نام پرمنشیات فروخت ہونے لگی نوجوان نسل تباہی کے دہانے پرمقامی پولیس نے پراسرارخاموشی اختیارکرلی۔تفصیل کے مطابق بہاولپور کے علاقہ جیل روڈ، اسلامی کالونی، حماتیاں، میلے والی گلی، بہاری کالونی، کمرشل ایریا، قائداعظم کالونی، ماڈل ٹاؤن بی، ماڈل ٹاؤن سی، بندرہ پلی، شاہدرہ چوک، بھٹہ نمبرایک، صدرپلی، ون یونٹ چوک کے علاقوں میں ایک مخصوص مافیانے بیلئرڈ کلب اورسنوکر کلب بنارکھے ہیں وہاں پر نوجوانوں کو بے راہ روی کاشکارکرکے منشیات کاعادی بنایاجارہاہے۔باوثوق ذرائع نے بتایاکہ ان بئلیرڈ کلبوں اورسنوکرکلبوں پر روزانہ لاکھوں روپے کاجوابھی کھیلاجارہاہے۔