اسلام آباد (این این آئی‘صباح نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کے جھوٹے الزامات پرسوں دریائے جہلم میں ڈوب جائینگے ٗکپتان بتائیں خیبرپختونخواکے عوام ان کی حکومت کو ٹیکس کیوں نہیں دیتے؟اداروں کی تباہی کے ذمہ دار کے لئے عمران خان ریفرنڈم میں ووٹ مانگتے تھے۔ اتوارکوایک بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ موجودہ دور میں عوام نے ریکارڈ ٹیکس ادا کئے جو وزیر اعظم نواز شریف کی حکومت پر اعتماد کا اظہار ہے ‘پرویز رشید نے کہاکہ نواز شریف نے گرتے ہوئے اداروں کو دوبارہ مستحکم کیا‘انہوںنے کہاکہ عمران خان کے جھوٹے الزامات پرسوں دریائے جہلم میں ڈوب جائینگے۔