• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت : بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال ،300 افراد ہلاک

300 Killed Due To Heavy Rain And Floods In India
بھارت کی متعدد ریاستوں میں مون سون بارشوں نے سیلابی صورت حال پیدا کردی ہے ۔ بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 300 افراد ہلاک جبکہ دو لاکھ سے زائد لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ان ریاستوں میں بہار ، اترپریش، مدھیا پردیش، راجستھان، اترکھنڈ شامل ہیں ۔

بارشوں کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے جبکہ سیلابی پانی دیہاتوں میں داخل ہونے سے متعدد فصلیں تباہ ہوگئیں اور سیکڑوں گھر زیر آب آگئے۔ مقامی حکام کے مطابق سیلاب کے باعث دو لاکھ سے زئد افراد کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں ۔
تازہ ترین