گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ایم پی اے توفیق بٹ نے کہا ہے کہ جہلم کی عوام نے کنٹینر مافیا کے سربراہ کی ریلی و جلسہ کو ٹھکرا دیا۔ جہلم کی غیورعوام یہ جان چکے ہیں کہ ترقی و خوشحالی کی ضامن جماعت صرف مسلم لیگ(ن)ہی ہےان خیالات کا اظہار انہوں نے جہلم ضمنی الیکشن کے سلسلہ میں نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔