• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہلم ،بورے والا ضمنی انتخابات، حکمراں جماعت ن لیگ نے تحریک انصاف کومات دیدی

جہلم، پنڈدادنخان ( نمائندگان جنگ )جہلم اور بورے والاکے ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے میدان مارلیا،حلقہ این اے 63جہلم ii کےضمنی الیکشن کے غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے نوابزادہ راجہ مطلوب مہدی خان نے82896 ووٹوں کیساتھ برتری حاصل کرلی ہے، جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری فواد حسین 74819ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبراور پیپلزپارٹی کے امیدوار جہانگیر مرزا نے 4907ووٹ لیکر تیسرے نمبرپررہے،این اے 36 کی نشست اقبال مہدی کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی ،پولنگ کے دوران پا ک فوج کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہی،جبکہ پنڈدادنخان کے نواحی قصبے لنگر سے تیرہ سو سے زاہد مرد اور خواتین ووٹروں نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا پولنگ کا عملہ شام تک ووٹروں کا انتظار کرتا رہا۔
تازہ ترین