• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور،انصاف نہ ملنے پر متاثرین کااحتجاجی مظا ہرہ

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)انصاف نہ ملنے پر   متاثرین    نےاحتجاجی مظا ہرہ کیا    تفصیل کے مطابق مسافر خانہ کے علاقہ  میں  25 افراد نے بلال نامی شخص کے گھر پر حملہ کیا اور گھر میں موجود سات افراد کی ٹانگیں توڑ ڈالی تھی جس پر ملزمان کے خلاف تھانہ مسافر خانہ میں مقدمہ درج ہوا چند روزبعد ملزمان کی مدعیت میں پولیس نے زخمیوں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کو بے گناہ قرار دیدیا جس پر مضروب افراد نے اہل علاقہ کے ہمراہ انصاف نہ ملنے پر ڈی پی او آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا  ،جبکہ قائم مقام ڈی پی اوغلام مرتضی نے مسافر خانہ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر اقبال جعفر کو چارج شیٹ کرتے ہوئے فوری طور پر چارج چھوڑنے کا حکم دیدیا۔
تازہ ترین