بہاولپور،جتوئی(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) بہاولپور میں 2 فاترالعقل بچوں جبکہ جتوئی میں 5افراد نے شادی شدہ خاتون کو اغواکر کے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالاتفصیل کے مطابق بسم اللہ کالونی علی پور کے بشیر احمد مغل پٹھان نے بتایا کہ میری چچا زاد بہن (س) کی شادی جتوئی کے موضع کوٹلہ رحم علی شاہ کے عبدالغفور سے ہوئی گزشتہ روز(س)بستی اللہ بخش سے دوا لیکر اپنے گھر آرہی تھی کہ راستے میں اڑھائی بجے دن ریاض ولد علی محمد قوم جام،طاہر ولد اللہ بخش جام،محمودالحسن ولد خدا بخش جام اور دو نامعلوم افراد اغواکرکے لے گئے اور زیادتی کا نشانہ بنایاجتوئی پولیس نے مقدمہ درج کرکے گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کردئیے ہیں علاوہ ازیں بہاولپور تھانہ بغدادالجدیدکے علاقہ میں دومختلف وارداتوں میں دوفاترالعقل بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات رونما ہوئے پہلے واقعہ میں گیارہ سالہ فاتر العقل بچے کو حسینی چوک پرواقع گاڑیوں کے شوروم پیلس موٹرپرملازم ارسلان نے زیادتی کانشانہ بنایابچے کے والد عبدالغفار نےمتعلقہ چوکی سیٹلائٹ ٹاؤن کواطلاع دی جس پر ملزم ارسلان کوگرفتار کرلیاگیا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ اسی طرح کے دوسرے واقعہ میں گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن شاداب سنٹر چک نمبر10 بی سی کے بس کنڈیکٹرمحمدعمران نے آٹھ سالہ بچے جوکہ فاترالعقل تھاکوزیادتی کانشانہ بناڈالا ملزم عمران نے نہ صرف بچےکوتشددکانشانہ بنایابلکہ اس کے ساتھ بس کے اندر زیادتی کی متعلقہ تھانہ بغدادالجدید پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شرو ع کردی۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر ڈاکٹر احتشام انور مہار نے فوری طور پر ای ڈی اوکمیونٹی ڈویلپمنٹ اور اسسٹنٹ کمشنر بہاول پورسٹی کو مذکورہ ادارہ میں پہنچنے کی ہدایت کی پولیس نےبس کنڈیکٹر ادارہ محمد عمران غوری کو فوری طور پر حراست میں لے لیا۔ بعد ازاں ذہنی معذور متاثرہ بچہ کا میڈیکل چیک اپ کرانے کے لئے ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ اور ای ڈی او ہیلتھ بچہ کے والد کے ساتھ بہاول وکٹوریہ ہسپتال گئےمعذور بچہ کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد گھر پہنچا دیا گیا۔ مزید براں ملزم کنڈیکٹر عمران غوری کو ملازمت سے معطل کر کے ”پیڈ ایکٹ“ کے تحت مزید کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔