• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر بلدیات بلوچستان سردار مصطفیٰ ترین کا بیٹا دولنگی گلستان سے بازیاب

پشین+قلعہ عبداللہ(نامہ نگار)پشتونخوامیپ کے مرکز ی سیکرٹری وصوبائی وزیر بلدیات سردار مصطفیٰ خان ترین کے بیٹے سردار زادہ اسد خان ترین بحفاظت بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے اغواء کاروںنے دولنگی گلستان کے گائوںکلی مشروخان کے قریب چھوڑ دیا تھا جس کے بعد اسد ترین نے گھر والوں سے رابطہ کیا جس پر صوبائی وزیر سردار مصطفیٰ ترین اور ڈپٹی کمشنر پشین عبدالواحد خان کاکڑ نےجاکر اسد ترین کو اپنے ساتھ گھر لائے جبکہ سردارمصطفیٰ ترین اور ترین ہائوس کے ترجمان نے پشتونخوامیپ کے چیئر مین مشر محمود خان اچکزئی پارٹی کی قیادت کا رکنوں وزیراعلیٰ بلوچستان پشین قومی جرگہ آل پارٹیز اتحاد پشین آل پارٹیز کچلاک زمیندار ایکشن کمیٹی انجمن تاجران پشین و کوئٹہ ٹرانسپورٹرز شور ومز ایسوسی ایشن صوبائی وزراء تمام ارکان صوبائی اسمبلی متعلقہ انتظامیہ اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہے کہ سردار زادہ اسد خان ترین کے اغواء کے خلاف ان تمام لوگوں سیاسی جمہوری پارٹیوں سمیت ہر مکتبہ فکر نے ان کی بحفا ظتبا ز یابی کے احتجاج میں موثر انداز میں ہر موقع پر بھر پور شرکت کر کے ہماری حوصلہ افزائی کے ساتھ اغواء برائے تاوان اور ہر قسم کی شرپسندی دہشت گردی اور عوام دشمن اقدامات سے بھر پور نفرت کا اظہار کیا ہے ان تمام لوگوں کا شکریہ اداکر تے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ عوام کے سرومال کی حفاظت اور علاقے کی ترقی وخوشحالی کی جدوجہد میں اپنا فعال کردار ادا کر تے رہیںگے صوبائی وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارتوال صوبائی مشیر عبیداللہ بابت ایم پی اے نصراللہ زیرے قومی جرگہ کے سید بدرالدین شاہ اے این پی کے عبیداللہ جان عابد حاجی نعمت اللہ خاکسار حاجی محمد علی کلیار سمیت سرکاری افسران ڈی پی او حئی بلوچ اور دیگرافراد نے سردار مصطفیٰ خان ترین کے گھر آکر مبارکباد دی دریں اثناء گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے صوبائی وزیر سردار مصطفی خان ترین کے بیٹے اسد خان ترین کی باحفاظت بازیابی اور گھر پہنچنے پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے گورنر نے صوبائی وزیر سردار مصطفی ترین کو ان کے بیٹے کی بازیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کا میا ب کاروائی کے نتیجے میں اسد خان ترین کی باحفاظت بازیابی قابل تعریف ہے اور انہیں اس بات پر انتہائی خوشی اور مسرت ہے کہ ان کا بیٹا آج اپنے اہل خانہ کے درمیان موجود ہے۔علاوہ ازیںاثناءوزیراعلیٰ  نواب ثناء اللہ خان زہری نے صوبائی وزیر سردار مصطفی خان ترین کے صاحبزادے اسد ترین کی باحفاظت بازیابی پر اطمینان و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر اور ان کے خاندان کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔ 
تازہ ترین