بہاولپور،خانیوال(سٹی رپورٹر،نمائندہ جنگ) خانیوال میں حساس ترین علاقے سے مشکوک افغانی کو گرفتار کرلیا گیا بہاولپور میں خطیب کے اغوا کامقدمہ درج کر لیا گیا تفصیل کے مطابق جانباز پورہ کالونی تحصیل جلال پور پیروالا کے رہائشی محمد سلمان بلوچ نے پولیس کو درخواست دی کہ اس کا بھائی حافظ محمد عمران گوہیر ٹاؤن بہاول پور مسجد مرکز ابن تمبیہ میں خطیب ہےاسکو16-6-16کو 11بجے رات چندنامعلوم افراد مرکز آکرزبردستی گاڑی میں اغواء کر کے لے گئے جنہیں پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ گاڑی بھگا کر لے گئے تھانہ سول لائنز میں نا معلوم افراد کے خلاف حافظ محمد عمران کے اغواء کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہےعلاوہ ازیں خا نیوال کے حساس ترین علاقے کے قریب ایک مشکوک شخص گھوم رہاتھا کہ پولیس نے اطلاع ملنے پراسے گرفتار کرلیا ابتدائی تفتیش میں اس کا نام محمدفضل ہے جسے جلال آباد افغانستان کا رہائشی بتایا گیا ہے اسی کے پاس کسی قسم کا کوئی شناختی کارڈ ،پاسپورٹ، سفری کاغذات ،پرمٹ یا کوئی بھی اور شناخت نہیں تھی پولیس نے تھانہ صدرپولیس میں زیردفعہ 4فارنز ایکٹ 14پاکستان انٹری کنٹرول 1952کے تحت مقدمہ درج کرکے مذید تفتیش کی جارہی ہے ۔