• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہٹیاں بالامیں کار دریائے جہلم میں جاگری،ڈرائیور جاں بحق

ہٹیاںبالا(صباح نیوز)ہٹیاں بالامیں ایک ہفتہ کے دوران تیسرابڑا حادثہ ہٹیاں بالا سے لانگلہ جانے والی 82کرولا کار لانگلہ پہ، سے دریائے جہلم میں جاگری ،گاڑی کے ڈرائیور سرورتنولی ساکنہ لانگلہ شدیدزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ،خوش قسمتی سے گاڑی میں مسافر سوار نہیں تھے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ سمیت بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی ،جاں بحق سرورتنولی کی نمازجنازہ ان کے آبائی گائوں میں ادا کی گئی ،جواں شخص کی لاش پہنچنے پر کہرام مچ گیا حادثے پروزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرخان،قائممقام صدرریاست آزادکشمیرشاہ غلام قادر،ممبرقانون سازاسمبلی ڈاکٹرمصطفے بشیر،اسرارہمدانی،عدنان فاطمی نے گہرے دکھ ورنج وکا اظہارکرتے ہوئے واقعہ پر دکھ کا اظہار کرتیہوئے کہا کہ مرحوم ایک اچھے اخلاق کے مالک تھے اس موقع پرسوگواران کے لیئے دعا بھی کئی گئی
تازہ ترین