• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے 52ٹکڑے ہونے والے ہیں، جاوید ہاشمی

ملتان(صباح نیوز) بزرگ سیاستدان جاوید ہاشمی  نے کہا ہے کہ ملکی و بین الاقوامی میڈیا نے بھارتی عسکری طاقت کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے اور اب بھارت کے بھی 52 ٹکڑے ہونے والے ہیں۔ہفتہ کو ملتان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ یورپ اورایشیا کے زیادہ ترممالک کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت کرتے ہیں جس کے بعد بھارت پورے خطے میں تنہا ہوگیا ہے، نریندرمودی خود کو خطے کے سیاہ وسفید کا مالک سمجھتا ہے جب کہ پاکستانی صحافیوں کو بھی چاہئے کہ وہ بھارتی میڈیا وار کا دلیری سے مقابلہ کریں۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں سارک کے ممالک بھی بھارت کے ساتھ نہیں ہیں اورجنگ ہوئی تو پاک فوج اور قوم مردانہ وارمقابلہ کرے گی۔ سینئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ پوری قوم پاک فوج کے بہادرسپاہیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، بھارتی انتہا پسند نواز شریف کے سر کی قیمت ایک کروڑ لگانا چاہتے ہیں جب کہ مودی کے سرکی قیمت ایک ٹکے کی بھی نہیں۔ 
تازہ ترین