• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سب سے بڑی سرخ گوبھی اگانے کا عالمی ریکارڈ ٹوٹ گیا

لندن (جنگ نیوز) سب سے بھاری سرخ گوبھی اگانے کا عالمی ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ کورنوال کے ایک شخص نے 90سالہ ریکارڈ توڑتے ہوئے اس سال نیشنل جوائنٹ ویجی ٹیبل چیمپئن شپس میں 23کلو (51.1پاؤنڈ) وزنی گوبھی پیش کی۔ ڈیوڈ تھامس کا تعلق لیڈز ٹائون سے ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اسے اپنے کارنامے پر فخر ہے، گوبھی بیچ بال سائز کی ہے پہلا ریکارڈ1925میں ڈربی شائر کے علاقے سٹیولی کے آرسٹرا نے19کلو421پائونڈ وزنی گوبھی اگاکر قائم کیا تھا۔ تھامس15سال سے مقابلے کے لیے کام کررہا تھا اور اس کا کہنا ہے کہ اس کام میں بہت زیادہ وقت لگتا ہے، اس کا کہنا ہے کہ یہ کوئی راز نہیں، بلکہ اچھے بیچ بہت زیادہ جگہ، اچھی زمین اور خوش قسمتی کا دخل ہوتا ہے۔ تھامس کے پاس پہلے سے دو عالمی ریکارڈ ہیں، اس کے نئے ریکارڈ کی تصدیق گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ کرے گا۔
تازہ ترین