• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹنڈو باگو کی رہائشی خاتون کا تشدد کرنے پر شوہر کے خلاف احتجاج

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ٹنڈو باگو کی رہائشی خاتون نے تشدد کرنے پر شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کے خلاف  والدین سمیت پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ اس موقع پر متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ تین برس قبل سومر کولہی سے شادی کی،  فحاشی  سے انکار پر شوہر تشدد کا نشانہ بناتا تھا جبکہ سسرالی رشتہ دار بھی مارپیٹ کرتے تھے، شوہر اور سسرال کے تشدد سے تنگ آکر والدین کے گھر پناہ لی، پولیس تشدد کا نشانہ بنانے والوں کے خلاف کیس درج کرنے سے انکار کررہی ہے۔ اب قتل کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں جس کی وجہ سے عدم تحفظ کا شکار  ہوں۔  
تازہ ترین