• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی طرف میلی آنکھسے دیکھنے والوں کی آنکھیں پھوڑ دینگے، امیرحیدرہوتی

مردان ( نمائندہ جنگ) اے این پی کے صوبائی صدر اور سابق وزیراعلیٰ امیرحیدرخان ہوتی نے کہاہے کہ بھارت کی دھمکیاں گی دڑبھبکیوں کے سوا کچھ نہیں ڈر پاکستان ہماری ماں دھرتی ہے اور اس کی طرف میلی آنکھوں سے دیکھنے والوں کی آنکھیں پھوڑ دیں گے سیاست اورجماعتی وابستگیوں سے  بالاتر ہوکر ہم وطن کی حفاظت کے لئے متحد ہیں موجودہ حالات میں ملک منفی سیاست کی متحمل نہیں ہوسکتا اتحاد اور اتفاق کی ضرورت ہے پنجاب فتح کرنے کے خواب دیکھنے والوں کو ٹیکسلا کے ضمنی انتخابات سے سبق سیکھنا چاہئے وہ ہوتی ہاؤس میں حلقہ پی کے 23کے کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی لطیف الرحمان ،خالد خان آفریدی ، ڈسٹرکٹ ممبر ممتاز بہادر اوردیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر تحریک انصاف یونین کونسل باغ ارم کے صدر امیرمحمد خان نے اپنے ساتھیوں سمیت اپنی پارٹی سے مستعفی ہوکر اے این پی میں شمولیت اختیار کی امیرحیدرخان ہوتی نے انہیں پارٹی ٹوپیاں پہنائیں اپنے خطاب میں اے این پی کے صوبائی صدر نے کہاکہ وطن عزیز کی دفاع کے لئے خون کی آخری قطرہ تک دیں گے لیکن ماں دھرتی کی حفاظت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیاجائے گاانہوںنے کہاکہ بھارت پاکستان میں جو کچھ کررہاہے اس کی ٹھوس ثبوت موجودہیں لیکن بھارت میں ہونے والے واقعات پر بند آنکھوں سے پاکستان پر الزامات لگائے جاتے ہیں انہوںنے کہاکہ بھارت کے پاس مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر نے کہاکہ احتساب دھرنا لاہور میں دیاجارہاہے اور خیبرپختون خوا میں وزیراعلیٰ سے لے کر وزراء تک نے کام کرنا چھوڑ دیاہے جس کی وجہ سے غریب عوام شدید مشکلات سے دوچارہیں انہوںنے کہاکہ کپتان کے ہاتھوں سے خیبرپختون خوا نکل چکاہے عوام ان کے دعوؤں اور وعدوں پرمزید یقین نہیں رکھتے انہوںنے کہاکہ عمران خان وزیراعظم بننے کے چکر میں پنجاب کے سیاسی میدان فتح کرنے میں لگے ہیں لیکن گذشتہ روز ٹیکسلا کے ضمنی انتخابات میں عوام نے تحریک انصاف کو بری طرح مستردکردیاہے جس سے کپتان کی آنکھیں کھلنی چاہئے امیرحیدرخان ہوتی نے کہاکہ ہم نے اپنے دور میں سابقہ حکومتوں کے قرضے واپس کرنا شروع کردیئے تھے موجودہ حکومت صوبائی اپنے مالی خسارے کو پوراکرنے کے لئے عالمی اداروں سے لاکھوں ڈالر قرضے لئے ہیں جس کا خمیازہ غریب عوام پر ٹیکس لگاکر بھگنا پڑرہاہے انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت نے ہمارے دور کے ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز روک کر ادھورا چھوڑدیئے ہیں رنگ روڈ2013کی تکمیل کا سال تھاجبکہ بچوں کا ہسپتال جو 2014میں مکمل ہونا تھا تاحال ادھوراپڑاہے انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف خواتین یونیورسٹی کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کررہی ہے اوریہ تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ اے این پی خواتین کی تعلیم کے خلاف ہے انہوںنے کہاکہ باچاخان میڈیکل کالج کی اراضی جس کا ماسٹر پلان تیارہوچکاہے پر کٹ لگاکر یونیورسٹی کو دینا چاہتی ہے انہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت کو چاہئے تھاکہ وہ و ویمن یونیورسٹی کے لئے الگ اراضی کا بندوست کرتی اور باچاخان میڈیکل کالج جہاں جدید سہولیات سے آراستہ نیورو سرجری ، برن یونٹ ،کینسر ہسپتال اور ڈاکٹروں ا ورپیرامیڈیکل سٹاف کے رہائشی منصوبے ہیں میں مداخلت نہ کرتی انہوں نے کہاکہ 60سالوں میں صوبے کی 8یونیورسٹیوں کے مقابلے میں ہم نے اپنے دور حکومت میں 10یونیورسٹیاں قائم کیں اورسینکڑوں لڑکوں اورلڑکیوں کے سکول اور کالج بنائے اے این پی کے صوبائی صدر نے کہاکہ ہم نے صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا آج تبدیلی والوں نے یہ حالت کردی کہ ہر مکتبہ فکرکے لوگ تنگ آچکے ہیں اے این پی کے صوبائی صدر نے کہاکہ اگلے پانچ ماہ میں نیشنل یوتھ آرگنائزیشن اور پختون ایس ایف کی تنظیم سازی ہوگی جس کے لئے پارٹی کارکن کسی قسم کی مداخلت سے بازرہیں اُنہوں نے کہا کہ پارٹی تنظیمیں اور صاحب الرائے مشران اور پارٹی کے ذمہ داران اپنی رابطہ مہم کو مزید موثر بنانے اور تیز بنانے کیلئے مشاورت کیساتھ مہم کو تیز کر دیں۔
تازہ ترین