سابق وزیر اعلی ٰ پنجاب اورمسلم لیگ ق کے رہنماء چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ حکمران بھارت سے آلو اورٹماٹر منگوا کر بھارتی کسانوں کو نوازرہے ہیں۔
لاہور سے جاری بیان میں چودھری پرویز الہی نے کہا کہ ایک طرف نریندر مودی ہمارا پانی بند کر رہا ہے اِدھر شریف برادران کسانوں کو جیلوں میں ڈال رہے ہیں۔
چودھری پرویز الہی کاکہناتھا کہ انکی جماعت مسلم لیگ ق کسانوں کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ ، چودھری پرویز الہی نے کہا کہ کسانوں کے خلاف کریک ڈاؤن قابل مذمت ہے ، ن لیگ کی حکومت جب بھی آتی ہے کسانوں کامعاشی قتل عام کرتی ہے۔