میرپورخاص(نامہ نگار) متحدہ قومی موومنٹ میرپورخاص کے جوائنٹ آرگنائزر شہباز احمد خان نے محرم الحرام کے سلسلہ میں اراکین زونل کمیٹی محمد عثمان ،آفاق احمد خان ،سلیم خان ،حق پرست ایم پی اے ڈاکٹر ظفر احمد کمالی کے ہمراہ میرپورخاص کے علاقے غریب آباد میں واقع قدیم عزاء خانہ نورحسین شاہ کا دورہ کرکے سید تحسین حیدرکاظمی ،جعفر رضا کاظمی اور دیگر منتظمین سے ملاقات کی اور عشرہ محرم الحرام اور دیگر معاملات سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ وفد نے منتظمین کو اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ سیدالشہدا حضرت ا مام حسینؓ اورآپ کے رفقاء نے کربلا کے میدان میں عظیم قربانی دے کر مسلمانوں کو حق اور سچ کی راہ پر چلنے کی راہ بتائی ہے۔