سماہنی (نمائندہ جنگ) سابق ایڈ منسٹریٹر ٹائون کمیٹی سماہنی راجہ ظفر اقبال نے اپنے ایک بیان میں چیف افسر چوہدری محمد ارشد کو ایڈ منسٹریٹر ضلع کونسل بھمبر اور چوہدری محمد فیاض کو ایڈ منسٹریٹر بلدیہ بھمبر تعیناتی پر مبارکبا د پیش کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ افسران تجربہ کار اور بہترین صلاحیتوں کی حامل شخصیات ہیں بلدیاتی اداروں میں انکی تعیناتی ایک احسن اقدام ہے جس پر سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق اور حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں ،سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق نے میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر مذکورہ شخصیات کو اہم عہدوں پر تعینات کیا ہے جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں انھوں نے توقع کی کہ مذکورہ افسران اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دیتے ہوئے عوامی مسائل کو حل کرینگے۔