• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
امی بچپن میں روزانہ چار آنے جیب خرچ دیتی تھیں۔
کوئی کھلونا تین روپے کا آتا تھا،
کوئی چار روپے کا۔
میں پیسے جمع کرتا اور سوچتا،
ایک روپیہ اور ہوجائے تو مہنگا کھلونا خریدوں گا۔
گلک کو بھرنے میں بہت دن لگ گئے۔
میں کھلونا خریدنے سے پہلے ہاسٹل چلاگیا۔
ہائی اسکول، کالج، یونیورسٹی، نوکری۔
بہت سال بعد وہ گلک ایک دن ہاتھ لگی۔
میں نے اسے توڑا اور پیسے لے کر کھلونوں کی دکان پر پہنچا۔
دکان دار نے کہا،
’’آپ نے یہ پیسے صحیح وقت پر استعمال نہیں کئے۔
آپ کے بچپن والے سکے اب نہیں چلتے۔‘‘
تازہ ترین