ملتان (سٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت رواں سال کے اختتام تک بجلی صارفین سے نیلم جہلم سرچارج کی مد میں 57 ارب روپے وصول کرے گی، نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے 969 میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی اور اس پر لاگت 274.9 ارب روپے سے بڑھ کر 404.32 ارب روپے ہوگئی ہے۔ صارفین گزشتہ 30 سال سے 10 پیسے فی یونٹ ادا کررہے ہیں،منصوبہ فروری 2017ء میں مکمل ہونے کا امکان ہے۔