• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹنڈو غلام علی :مضر صحت مین پوری کی کھلے عام فروخت جاری

ٹنڈو غلام علی(نامہ نگار) حکومت سندھ کے واضح احکامات کے باوجود ٹنڈو غلام علی اور قرب و جوار کے دیہات میں مضر صحت مین پوری  کی فروخت  پولیس کی سرپرستی میں کھلے عام جاری ہے۔ اس کاروبار میں ملوث منشیات فروشوں نے شہر کے گنجان آباد علاقوں میں   گھروں کے اندر فیکٹریاں قائم کر رکھی ہیں جہاں سے  روزانہ ہزاروں کی تعداد میں مضر  صحت مین پوری تیار کرکے مختلف علاقوں میں سپلائی کئے جانے کا کام ہنوز جاری ہے اور مین پوری کھلے عام دکانوں سمیت پان بیڑی کیبن پر فروخت کی جا رہی ہے۔ علاوہ ازین غیر ملکی اسمگل شدہ پان پراگ سمیت،2100 ، رتنا،ظفری، سفینہ، جینڈی،جیم کی فروخت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے مبینہ منتھلی کے عوض مین پوری ڈیلروں کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے۔ مین پوری  اور مضر صحت اشیا کے استعمال کے باعث نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے اور متعدد افراد منہ کے کینسر سمیت دیگر مہلک امراض میں مبتلا رہنے کے باعث اپنی قیمتی جانیں گنوا چکے ہیں۔ عوامی حلقوں نے مین پوری کے کھلے عام کاروبار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سندھ سے فوری نوٹس لیکر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔   
تازہ ترین