• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک نےپی اے ایف مونٹیسوری ملیر کینٹ میں200درخت لگائے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک کی سسٹین ایبلٹی ٹیم نے پی اے ایف مونٹیسوری ملیر کینٹ میں200سے زائد درخت لگائے اوراسکول کے طلباء و طالبات میںذاتی حفظان صحت کے بارے میں آگاہی کو فروغ دینے کے علاوہ صحت مند طرز زندگی کے اصول وضح کیے ۔اس موقع پر کے الیکٹر ک کی ٹیم نے صحت ، تحفظ اور ماحول سے متعلق پوسٹرز بھی پیش کیے جنہیں پورے اسکول میں آویزاں کیا گیا اور طلباء و طالبات کو پودے لگانے اور ان کی دیکھ بھال کرنے کی تربیت بھی دی گئی ۔کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق ’’ ہمارا پی اے ایف مونٹیسوری کے ساتھ شراکت داری قائم کرنے کا مقصدصحت، تحفظ اور ماحول پر زور دینے کے علاوہ بچوں میں بہترین عادات پیدا کرنے کی اہمیت پر زوردینا بھی ہے۔اس کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ طلباء و طالبات میں بہتر طرز زندگی کے تصورات پیداکیے جائیں اور حفظان صحت کی ایسی عادات پیدا کی جائیں جو ماحول کے تحفظ میں مدد دیتی ہیں۔ سماجی طور پر ایک ذمہ دار ادارے کی حیثیت سے ہم مقامی آبادیوں کی ترقی میں مدد فراہم کرنے اور کارپوریٹ سٹیزن شپ کے لیے پر عزم ہیں ۔ ہم اپنی آئندہ نسل کی حوصلہ افزائی اور مثبت عادات کو فروغ دینے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے تاکہ آگے چل کر ان کو صحت اورترقی کے حوالے سے فائدہ پہنچے۔‘‘کے الیکٹرک کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پی اے ایف مونٹسوری کی پرنسپل، اروما فخر نے کہا’’بچوں کو کم عمری سے ہی درختوں اور ماحول کی اہمیت کے بارے میں تعلیم دینا ان کے ذہن پرمثبت اثرات پیدا کرتا ہے جس کے لیے ہم کے الیکٹرک کی جانب سے مستقبل میں مزید تعاون اور ایسے اقدمات کی امید رکھتے ہیں۔‘‘
تازہ ترین