• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکولوں کو فنڈز کی کمی کا سامنا، رقم نہ ملنے پر تدریسی اوقات کم کرنے کی دھمکی

لندن ( جنگ نیوز) انگلینڈ کے ہیڈماسٹرز نے وزیر اعظم تھریسا مے کے نام ایک خط میںلکھا ہے کہ سکولوں کوفنڈز کی شدید کمی کاسامنا ہے اس کے ساتھ ہی انھوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر سکولوں کو مناسب فنڈز نہ دئے گئے تو عملے میں کمی یا بعض سبجیکٹس کی تدریس بند کرنے پر مجبور ہونگے ،انگلینڈکے سکولوں کے ہیڈماسٹرز نے وزیراعظم تھریسا مے کے نام خط میںجس پر ویسٹ سسیکس کے تمام سکولوں کے ہیڈماسٹرز کے دستخط ہیںکہاگیا ہے کہ سکولوں کو ہنگامی بنیادوں پر 20ملین پونڈ کی ضرورت ہے اور صرف گرامر سکولوں کو بنیادی فنڈنگ اور عملے کی کمی دور کرنے پر ترجیح نہیں دی جانی چاہئے۔خط میں وزیراعظم تھریسا مے کو انھیں یاد دلایا گیاہے کہ حکومت نے انگلینڈ کے سکولوں کی فنڈنگ کے طریقہ کار کو مکمل طورپر تبدیل کا وعدہ کیاتھا لیکن فنڈنگ کے قومی فارمولے کو جس کے ذریعے سکولوں کی فنڈنگ کے غیر مساویانہ نظام کو تبدیل کیاجاناتھا موخر کردیاگیاویسٹ سسیکس کے 250سے زیادہ پرائمری ، سیکنڈری ،سپیشل سکولوں، اکاڈیمیز اور لوکل اتھارٹیز کے سکولوں کے ہیڈ ٹیچرز نے لکھاہے کہ 20ملین پونڈ کی عبوری ہنگامی فنڈ نگ نہ کی گئی تو انھیں کٹوتی پر مجبور ہونا پڑے گا اطلاعات کے مطابق طلبہ اور ہیڈ ٹیچرز کا ایک گروپ یہ خط وزیر اعظم کے حوالے کرنے کیلئے ڈائوننگ پہنچاتھا یہ خط ویسٹ سسیکس کے ایک لاکھ سے زیادہ والدین کوبھی بھیجا گیا ہے، خط میں ہیڈ ٹیچرز نے لکھاہے کہ سکولوں کو فنڈز کی شدید کمی کاسامنا ہے اورا گر فنڈز کی فراہمی کا انتظام نہ کیاگیاتو اگلے موسم بہار سے سکولوں میں کٹوتی کاعمل شروع کردیاجائے گا۔
تازہ ترین