• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں انٹرنیشنل بک فیئر

فرینکفرٹ(سید اقبال حیدر)ہر سال ماہ اکتوبر میں جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں انٹرنیشنل بک فئیر کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں دنیا بھر سے نشر اشاعت اور ہر طرح کی کتابوں سے متعلقہ کمپنیاں شرکت کرتی ہیں،امسال بھی دنیا بھر سے آئی کمپنیوں نے بک فیر میں7.100سٹال لگائے گئے۔ 270,000 افراد نے بک فیر میں شرکت کی جن میں سے 9.300دنیا بھر سے آئے جرنلسٹ تھے۔فیر میں ایک دن کے داخلہ کی فیس45 یورو اور 5روزہ داخلے کی فیس82 یورو تھی،امریکہ ،یورپ کے علاوہ ایشیا سے چین سے آئے پبلشرز پچھلے کئی برسوں کی طرح نمایاں رہے ان کے بعد انڈیا کے سٹال تھے پاکستان کی نمائیندگی نہ ہونے کے برابر تھی،فیر میں کونسل جنرل ندیم احمد اور کمرشل کونسل رضوان طارق نیشنل بینک آف پاکستان کے اعلیٰ افیسر محمد رضوان کے ساتھ نظر توآ ئے مگر فیر میں پاکستان کے پبلشر زاور ان کی کتابیں کہیں نظر نہیں آ ئیں۔پاکستان سے فیر میں صرف 5 رکنی وفد نے خمس سعید بٹ وائس چیرمین PIAF کے ساتھ شرکت کی اور قونصلر جنرل ندیم احمد کو ان کی حب الوطنی اور بھرپور تعاون پر شیلڈ بھی دی۔
تازہ ترین