• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریک ڈسک خراب ‘زکریا ایکسپریس کی اے سی کوچ سمہ سٹہ جنکشن پر ٹرین سے علیحدہ کر دی گئی

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سمہ سٹہ جنکشن پر بہاؤالدین زکریا ایکسپریس کی ایئر کنڈیشن کوچ بریک ڈسک خراب ہونے کی وجہ سے ٹرین سے علیحدہ کر دی گئی جبکہ اس کوچ کی جگہ کوئی متبادل کوچ کا انتظام نہیں کیا گیا ڈیوٹی پر موجود ٹی ایکس آر اویس نے بتایا کہ سمہ سٹہ پہنچنے سے پہلے زکریا ایکسپریس کی اے سی کوچ میں بریک کی خرابی کا میسج دیا گیا سمہ سٹہ جنکشن پر بہاؤالدین زکریا ایکسپریس کے پہنچنے پر فوری طور پر کیرج  سٹاف نے گاڑی چیک کرنے کے بعد کوچ میں زیادہ خرابی کی وجہ سے ٹرین سے علیحدہ کیا،بعدازاں ٹرین کو کراچی کے لئے روانہ کر دیا گیا۔
تازہ ترین