• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے شام کے مسئلے کو ’’سانحات کا مجموعہ‘‘ قرار دے دیا

نیویارک (ایجنسیاں) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ شام کامسئلہ’’سانحات کا مجموعہ‘‘ہے۔ مشرق وسطیٰ میں تشدد کی لہر پر عالمی برادری نے ردعمل نہ دیا تو بڑا نقصان ہوگا، مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کی ضرورت ہے۔سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ پر بحث کے سیشن میں تقریر کرتے ہوئے ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ فلسطین پر سفاکانہ اور طویل قبضہ پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے رہاہے ٗشام کی سنگین صورتحال بھی المیہ کا سبب ہے۔انہوں نے کہاکہ مشرق وسطیٰ کے بحرانوں کی وجہ سے لاکھوں لوگ مشکلات کا شکارہیں۔ دہشت گردی کے بڑھتے ناسور پر فوری قابوپاناہوگا۔ مشرق وسطیٰ میں جاری بحرانوں کا فوری حل ممکن نہیں۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کے نزدیک مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیئے 1967سے قبل کی سرحدوں کے مطابق ایک آذاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین پر غاصبانہ اسرائیلی قبضہ اور فلسطینی باشندوں کو حق خود ارادیت سے محروم رکھنا خطے میں بے سکونی اور بحرانی کیفیت کا بنیادی سبب ہے۔
تازہ ترین