• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ کایمن میں جنازے پر حملہ عالمی قوانین کیخلاف ورزی قرار

Attack On Funeral Is Against International Law United Nations
اقوام متحدہ کے پینل نے یمن میں جنازے کے اجتماع پر فضائی حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی قراردے دیا۔

اقوام متحدہ کے پینل نے تحقیقات رپورٹ سلامتی کونسل میں پیش کردی، خبر ایجنسی کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فضائی حملہ اقوام متحدہ کے تحت عالمی انسانی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

حملے میں سویلین ہلاکتوں کی روک تھام کےلیے کسی قسم کےاقدامات کے شواہد نہیں ملے، 8اکتوبر کو صنعا میں ایک جنازے کے اجتمام پر فضائی حملے میں 140افراد جاں بحق اور 525زخمی ہوگئےتھے۔
تازہ ترین