• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صرف سیاسی جماعتوں و حکومت سے ہی مذاکرت کا حامی ہوں، صاحبزادہ حامد

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ میں صرف سیاسی جماعتوں اور حکومت وقت سے ہی مذاکرت کا حامی ہوں۔

صاحبزادہ حامد رضا نے اسمبلی استعفوں سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں کسی پر اپنا فیصلہ مسلط نہیں کر رہا۔

انکا کہنا تھا کہ جس نے سمجھا ہے میں کسی پر اپنا فیصلہ مسلط کر رہا ہوں وہ میرا بیان پڑھ لیں۔ میں نے ایک تجویز پیش کی تھی فائنل فیصلہ بانی پی ٹی آئی کا ہوگا۔

سربراہ سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ تین ماہ میں ہمیں بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق کوئی چیز نظر نہیں آرہی، بانی پی ٹی آئی کے جیل سے باہر آنے کا وقت چار سے چھ ماہ ہوسکتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ اگر بانی پی ٹی آئی نے جیل میں ہی رہنا ہے تو ایسی پارلیمنٹ کا حصہ نہیں بنا رہوں گا۔ میں صرف سیاسی جماعتوں اور حکومت وقت سے ہی مذاکرت کا حامی ہوں۔ 

قومی خبریں سے مزید