• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں پارہ 39 اعشاریہ 5 ڈگری تک جا پہنچا، آئندہ 3 روز مزید گرمی پڑنے کا امکان

کل درجہ حرات 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ فوٹو: فائل
کل درجہ حرات 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ فوٹو: فائل

کراچی میں پارہ 39 اعشاریہ 5  ڈگری تک جا پہنچا، اسکول جانے والے بچوں سے لے کر تپتی دھوپ میں محنت مزدوری کرنے والوں تک سب بلبلا اُٹھے۔ 

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ گرمی کی شدت آئندہ تین روز تک برقرار رہے گی، کل درجہ حرات 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

ماہرین کا مشورہ ہے کہ شہری غیرضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں اور جسم میں پانی اور نمکیات کی کمی نہ ہونے دیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 14 فیصد رہا۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری گرمی سے بچاؤ کےلیے ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں، ٹھںنڈے مشروبات کا استعمال کریں اور دن کے اوقات میں غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں۔

قومی خبریں سے مزید