• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کی نجکاری اور ملازمین نکالنے کی اطلاعات تشویشناک ہیں، ایئر لیگ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ائیرلیگ آف پی آئی اے ایمپلائز (سی بی اے) کے صدر شمیم اکمل اور سیکرٹری جنرل ناصر مہدی جنجوعہ  نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری اور ملازمین کو نکالے جانے کی اطلاعات تشویشناک ہیں، حقائق سامنے لائے جائیں اور جو لوگ پی آئی اے کی موجودہ صورت حال اور مالی خساروں کے ذمے دار ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے، پی آئی اے کی بحالی اور ترقی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں،  مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر یہ اطلاعات درست ہیں تو کیا چئیرمین پی آئی اے نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ایک دفعہ پھر  قومی ایئر لائن کا صنعتی امن تباہ ہو اور ملازمین اپنے حقوق کے لئے باہر نکلیں؟ اگر ایسی خبریں حقائق کے منافی ہیں تو چئیرمین کو چاہئے کے وہ ملازمین کی نمائندہ جماعتوں کو فوری بلا کر ایک میٹنگ میں ان خبروں کی تردید کریں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پی آئی اے کو سنبھالنے اور مالی بحرانوں کو ختم کرنے کے لئے مختلف مثبت اقدامات کر رہی ہے، لیکن اس کے باوجود پی آئی اے کا مالی خسارہ کم نہیں ہو رہا اور اس کی حالت نہیں سنبھل رہی تو اس کا ذمے دار کون ہے؟ ہر ناکامی اور نااہلی کا ملبہ یونین پر ڈال دیا جاتا ہے، جبکہ یونین انتظامی معاملات میں کہیں شامل ہوتی ہے نہ اس سے پوچھ کر بزنس پالیسیز مرتب کی جاتی ہیں اور نہ ہی انتظامی امور میں یونین کا کوئی نمائندہ شامل ہوتا ہے، انہوں نے استفسار کیا کہ بھاری ماہانہ تنخواہوں پر رکھے گئے افسران کی ادارے کے لئے کیا کارکردگی ہے؟وہ سال کے آٹھ ماہ بیرونی دوروں اور سیر سپاٹے میں گزارتے اور اس مد میں کروڑوں روپے پی آئی اے سے او سی ایس کی صورت میں وصول کرتے ہیں، وہ پی آئی اے میں ہر وقت ملازمین کو ہراساں کرنے کے لئے طرح طرح کے حربے استعمال کرتے، اپنی حدود سے تجاوز کرتے اور ادارے کے غیر متعلقہ شعبوں میں بے جا مداخلت کرتے ہیں، ان کی کارکردگی کا محاسبہ کیوں نہیں کیا جاتا؟انہوں نے مطالبہ کیا کہ۔ 
تازہ ترین