• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی کوششیں، امریکی صدر کا امیر قطر سے رابطہ

غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی کوشش کے سلسلے میں  امریکی صدر کا قطر کے امیر اور مصر کے صدر سے فون پر رابطہ ہوا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق غزہ میں فوری، پائیدارجنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے پر بات چیت ہوئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس کا وفد قطر سے روانہ ہوگیا ہے، حماس جنگ بندی تجویز کے تحریری جواب پر کام کر رہا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس کے وفد نے گزشتہ روز قاہرہ میں مصر اور قطر کے نمائندوں سے ملاقات کی تھی۔

اسرائیلی مظالم جاری

دوسری جانب اسرائیلی حملوں میں 24 گھنٹوں میں مزید47 فلسطینی شہید اور 61 زخمی ہوگئے۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں اسرائیلی فوج نے ایک اسکول پر چھاپا مارا، اس دوران اسرائیلی فوج نے طالب علموں اور اساتذہ پر آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

رپورٹس کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں فلسطینی شہدا کی تعداد 34 ہزار 535 ہوگئی ہے  جبکہ ان حملوں میں 77 ہزار 704 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید