• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کامطالبہ مان لیاجائے توعمران خان کواحتجاج ختم کرنے کیلئے منا لیں گے‘ قمرزمان کائرہ

ملتان (نمائندہ جنگ) پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قمرزمان کائرہ نے کہاہے کہ اپوزیشن کامطالبہ مان لیاجائے توعمران خان کواحتجاج ختم کرنے کیلئے منا لیں گے‘ حکومت کا ہٹلروالارویہ اورپالیسی نہیں چلے گی‘جب بھی سسٹم ڈی ریل ہوااس کا فائدہ مسلم لیگ کو ہوا،احتساب کے عمل کا آغازپانامالیکس سے کیااورتحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کواختیاردیاجائے،آل سیکٹرز،آل فیکٹرز اور آل ایکٹرز کا احتساب ہوناچاہئے۔ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران قمرزمان کائرہ نے کہاکہ حکمرانوں کے رویے کے باعث سیاست میں تلخی بڑھتی جا رہی ہے اور سیاسی تلخیوں کے ساتھ قانونی جنگ شروع ہوگئی ہے‘ پاناماپیپرز کسی پاکستانی نے نہیں بنایا‘حکومت کاخیال تھا کہ اپوزیشن متحدنہیں ہوگی اورٹی اوآرز نہیں بن پائیں گے،وزیراعظم نے توخودکواحتساب کیلئے پیش کیالیکن ان کی ٹیم اس پرنہیں آرہی‘ احتساب کے عمل کاآغازپانامالیکس سے کیاجائے۔
تازہ ترین