• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آغا خان یونیورسٹی اسپتال میں سرجری پر دو روزہ کانفرنس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آغا خان یونیورسٹی اسپتال میں سرجری پر دو روزہ کانفرنس ʼسرجیکل انوویشنز فار دی ڈیویلپنگ ورلڈʼکا انعقاد کیا گیا جس میں جرمنی، امریکہ، برطانیہ، متحدہ عرب امارات اور سوئٹزرلینڈ سمیت دیگر ممالک سےماہرین نے شرکت کی۔ کانفرنس میں سرجری کے 11 شعبوں سے متعلق ورکشاپس منعقد کی گئیں ۔ کانفرنس میں 500 سے زائد قومی اور بین الاقوامی سرجنز، ماہرین اور نوجوان ڈاکٹرزنے شرکت کی ۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اہم اسپتالوں میں موجود سرجنز آپریشنز کے لیے جدید ترین آلات اورتھری ڈی امیجنگ (سہ رخی تصاویر) سے استفادہ کر رہے ہیں جن کی مدد سے اب جسم کے پیچیدہ ترین اعضا کے درست ترین آپریشنز کی انجام دہی ممکن ہے۔
تازہ ترین