• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا بھارت میں ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ

Pakistan Will Participates In Heart Of Asia Conference
بھارت کے منفی رویے پر پاکستان کا مثبت جواب آیا ہے، پاکستان نے بھارت میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ کرلیا، مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کانفرنس میں پاکستان کی شرکت کی تصدیق کردی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بین الاقوامی فورموں میں شرکت کرتا رہے گا، ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس دسمبر کے پہلے ہفتے میں امرتسر میں ہوگی۔

بھار ت نومبر میں پاکستان میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار کرچکا ہے لیکن پاکستان کی جانب سے ذمہ دارانہ فیصلہ سامنے آیا۔

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بھارت میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کا اعلان کر دیا،ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس دسمبر کے پہلے ہفتے میں امرتسر میں ہوگی۔

گزشتہ برس ہارٹ آف ایشیا کانفرنس اسلام آباد میں ہوئی تھی، جس میں بھارتی وزیر خارجہ سُشما سوراج نے شرکت کی تھی، مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے افغان طالبان کی اسلام آباد آنے کی بھی تصدیق کر دی۔

مشیر خارجہ نے کہا کہ کل بھوشن یادیو سے متعلق ڈوزیئر تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، جلد ہی وہ ڈوزئیر اقوام متحدہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔
تازہ ترین