• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس پارٹی پرفائرنگ کے الزام میں گرفتار ملزم کوضمانت پررہا کرنے کے احکامات

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم نے پولیس پارٹی پرفائرنگ کے الزام میں گرفتار ملزم کوضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزم کی جانب سے میاں آصف امان ایڈوکیٹ نے درخواست کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزم سیدولی شاہ ساکن نحقی دائودزئی پرالزام ہے کہ اس نے 31جولائی2016ء کو تھانہ خزانہ کی حدود میں کاروائی کرنے والے تھانہ تاتارہ پولیس پر فائرنگ کی تھی جس میں ہیڈکانسٹیبل شمال زخمی ہوگیاتھا ماتحت عدالت سے درخواست ضمانت خارج ہونے پرملزم نے پشاورہائی کورٹ میں درخواست دائرکی اورعدالت نے دلائل مکمل ہونے پرملزم کی درخواست منظورکرلی ۔
تازہ ترین