• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو برس کی عمر تک بچوں کو ٹی وی نہ دیکھنے دیں

Avoid Tv Before Two Years Old Child
امریکہ میں بچوں کے ادارے نے کہا ہے کہ دو سال کی عمر تک کے بچوں کو ٹی وی دیکھنے کی اجازت بالکل نہیں ہونی چاہیے۔ادارے نے ننھے بچوں کے لیے اسکرین ٹائم کے نئے رہنما خطوط کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اس نے پہلے کہا تھا کہ دو سال سے کم عمر کے بچوں کا کوئی اسکرین ٹائم نہیں ہوتا لیکن اب اس نے کہا ہے کہ 18 ماہ سے زیادہ عمر کے بچے اپنے اہل خانہ کے ساتھ ویڈیو چیٹ کر سکتے ہیں اور ڈیڑھ سال سے پانچ سال کی عمر کے بچے اپنے والدین کے ساتھ ہائی کوالٹی کے پروگرامز دیکھ سکتے ہیں۔

والدین کو اپنے بچوں کے میڈیا کے استعمال کے بارے میں مثبت انداز میں ضرور سوچنا چاہیے اور اپنے بچوں سے بات کرنا چاہیے کیونکہ میڈيا کے حد سے زیادہ استعمال سے بچوں کو کھیلنے، پڑھنے، بات چیت کرنے یا سونے کے لیے خاطر خواہ وقت نہیں مل سکے گا۔
'
انھوں نے کہا سب سے اہم بات یہ ہے کہ میڈیا کے استعمال کے متعلق والدین اپنے بچوں کے معمار ہوں۔ یعنی انھیں یہ سکھائيں کہ میڈیا کو تخلیق رابطے اور سیکھنے کا وسیلہ کیسے بنائیں۔

گائیڈ لائنز میں کہا گيا ہے دو سے پانچ سال کے درمیان کے بچوں کو دن بھر میں ایک گھنٹے تک اسکرین کے سامنے رکھا جا سکتا ہے اور بچوں کا خیال رکھنے والوں کو چاہیے کہ وہ ’میڈیا فری‘ وقت بنائیں۔

کہا گیا کہ جب آپ دو سال کے بچے کے ساتھ کوئی ویڈیو دیکھتے ہیں تو آپ الفاظ کو باربار دہراتے ہیں اور روکنے والے بٹن کا استعمال کرتے ہیں جیسے آپ بچوں کو کچھ پڑھ کر سناتے ہیں۔ ایسا نہیں کہ دو لوگ ساتھ ساتھ بیٹھے خموشی کے ساتھ کچھ دیکھ رہے ہوں۔
تازہ ترین