• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ریاست شمالی کیرولینا میں فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار ہلاک

تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

امریکا کی ریاست شمالی کیرولینا میں فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس کی ٹیم مطلوب ملزم کے وارنٹ لے کر ایک گھر پر پہنچی تھی جس پر ملزم نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

رپورٹس کے مطابق پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے ملزم بھی مارا گیا، یہ کارروائی  3 گھنٹے تک جاری رہی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں کی موت کو بڑا واقعہ قرار دیا جارہا ہے، فائرنگ میں 2 ملزمان کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید