• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین :4کنگ فو ماہر نوجوانوں کی مہارت سے شائقین حیران

China 4 Kung Fu Expert Surprised Fans Young Dexterity
دنیا بھر میںکئی نوجوان ایسے ہیں جو شہرت حاصل کرنے کیلئے اپنی جان کی بھی پرواہ نہیں کر تے اورہر خطرہ مول لیتے ہوئے ایسے کارنامے اور اسٹنٹس پیش کرتے ہیں کہ دیکھنے والے آنکھیں جھپکنا بھول جائیں۔

چین میں ایسے ہی 4 کنگ فو کے ماہر نوجوانوں نے اپنی مہارت کا استعمال کرتے ہوئے ایسے خطرناک اسٹنٹس پرفارم کئے کہ شائقین حیران رہ گئے۔

ہاتھوں کے ذریعے مضبوط اینٹیں توڑنا کوئی آسان کام نہیں لیکن یہ نوجوان اپنے فولادی ہاتھوں کے ذریعے نہ صرف مضبوط سے مضبوط پتھر توڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں بلکہ ہاتھوں کے ذریعے کیل بھی آسانی سے ٹھونک دیتے ہیں۔

ان نوجوانوں کی اس کمال مہارت اور حیرت انگیز اسٹنٹس نے دیکھ کر دیکھنے والے داد دئیے بنا نہیں رہ سکتے۔
تازہ ترین