• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے گرفتار کیا گیا تو حکومت نہیں چل سکے گی، عمران خان

Government Cannot Be Run If I Am Arrested Imran Khan
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر مجھے گرفتار کیا گیا تو تماشہ ہوجائے گا، حکومت نہیں چل سکے گی۔

انہوں نے ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک ‘میں میزبان حامد میر سے خصوصی طور پر گفتگوکرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ گرفتاری کی گئی تو شدید عوامی ردعمل سامنے آئے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میری گرفتاری پر کارکن سڑکوں پر نکل آئیں گے، حکومت کسی بھی ایسے عمل سے باز رہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ دس لاکھ سے زائد لوگ اسلام آباد آئیں گے۔
تازہ ترین