• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم سمیت 7 ٹاپ پرفارمز نے پی سی بی کیمپ جوائن کرلیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے طلب کیے گئے وائٹ بال کے 22 ٹاپ پرفارمر میں سے 7 کھلاڑیوں کے پہلے گروپ نے کیمپ جوائن کر لیا۔

لاہور میں قومی ٹاپ پرفارمز کھلاڑیوں کا 3 روزہ کیمپ شروع ہوگیا، جس میں 22 کھلاڑیوں کو تین گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بابر اعظم، سعود شکیل، عثمان خان سمیت 7 کھلاڑیوں سے فٹنس، پرفارمنس اور دیگر موضوعات پر الگ الگ بات چیت کی اور آئندہ کے لائحہ عمل سے بھی آگاہ کیا۔

ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سمیت بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کوچ کی نگرانی میں کھلاڑیوں نے مختلف سیشنز میں شرکت کی۔

کیمپ میں پہلے روز بابر اعظم، سعود شکیل، عثمان خان، شاہد عزیز، عباس آفریدی، سلمان مرزا اور میر حمزہ شریک ہوئے۔

ایل سی سی اے گراؤنڈ میں بابر اعظم سمیت بیٹرز کو نیٹ میں بیٹنگ کے ساتھ رن لینے کی پریکٹس کرائی گئی جبکہ بولرز نے بولنگ کی، کیمپ میں شریک تمام کھلاڑیوں کو فیلڈنگ کی خصوصی مشقیں بھی کرائی گئیں۔

کیمپ میں بلائے گئے شاہین آفریدی، نسیم شاہ سمیت باقی 15 پلیئرز کل اور پرسوں این سی اے میں رپورٹ کریں گے۔

کیمپ کا مقصد کھلاڑیوں کی آئندہ کی سیریز اور مستقبل کے کے لئےاُن کی فٹنس اور کارکردگی کو جانچنا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید