• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپورٹس ڈپارٹمنٹ پنجاب نے حکومت سے 10 ارب کا بجٹ مانگ لیا

اسپورٹس ڈپارٹمنٹ پنجاب نے نئے مالی سال کے بجٹ کے لیے تجاویز حکومت کو بھجوا دیں۔

ذرائع کے مطابق اسپورٹس ڈپارٹمنٹ پنجاب نے حکومت سے مختلف اسکیموں کےلیے 10 ارب روپے کا بجٹ مانگ لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی محکمہ کھیل نے 10 ارب روپے سے 175 اسپورٹس اسکیمیں مکمل کرنے کا منصوبہ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اسٹیڈیم کی توسیع، ٹیبل ٹینس ایرینا، بورڈ گیمز ایریا، والی بال کورٹس بھی منصوبوں میں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسپورٹس ڈپارٹمنٹ پنجاب کے مجوزہ منصوبوں میں اسکواش کمپلیکس، بیس بال گراؤنڈ سمیت دیگر اسپورٹس کمپلیکس بھی شامل ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید