• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی ایس پی کے بھائی کیخلاف مقدمہ سی کلاس کرنے پر وزیر اعلیٰ کا نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ پولیس میں پیٹی بند بھائی کو نوازنے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے وضاحت طلب کرلی ہے کہ مبینہ ٹاؤن تھانے میں درج مقدمہ کس کے حکم پرسی کلاس کیا گیا ہے،وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مقدمہ ڈی ایس پی کے بھائی کے خلاف بھی تھاتوقانونی تقاضے کیوں پورے نہیں کئے گئے۔ مقدمے میں گرفتار شخص کی رہائی پر بھی آئی جی سندھ سے وضاحت طلب کی ہے اور مقدمے کے تفتیشی افسر سمیت متعلقہ پولیس حکام کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
تازہ ترین