• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ پبلی کیشنز ایمپلائز یونین کے زیر اہتمام سالانہ محفل میلاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جنگ پبلی کیشنز ایمپلائز یونین (سی بی اے) کے زیر اہتمام منعقدہ سالانہ محفل میلاد کا انعقاد آرٹس کونسل میں کیا گیا۔ محفل میلاد کی صدارت اور تعاون سردار یاسین ملک نے کی جبکہ محفل میلاد سے تحریک عوام اہلسنت پاکستان کے چیئرمین محمد عاطف شہید حاجی حنیف بلو، رفیق بشیر، یونین کے صدر محمد ذاکر انصاری، جنرل سیکرٹری محمد یامین کانگا نے خطاب کیا جبکہ محفل نعت میں ممتاز ثناء خواں محمد علی سہروردی، محمد فرحان قادری، حافظ بلال قادری اور دیگر نعت خوانوں نے گلہائے عقیدت پیش کئے محفل سے خصوص دعا صوفی محمد حسین لاکھانی نے کروائی۔ اس موقع پر دو خوش نصیبوں میں عمرے کے ٹکٹ بھی قرعہ اندازی میں دئیے گئے۔ اپنے صدارتی خطاب میں سردار یاسین ملک نے کہا کہ جنگ ایمپلائز یونین کے تحت یہ محفل تحریک کے سربراہ محمد حنیف بلو شہید کے دور سے جنگ کی بلڈنگ سے شروع ہوئی اور آج یہ محفل ایک بڑے پیمانے پر منعقد کی جارہی ہے، جس کا سہرا جنگ اخبار اور ان کے ملازمین کے سر ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید حنیف بلو نے تحریک عوام اہلسنت کا جو پودا لگایا تھا آج وہ ایک تناور درخت کی صورت اختیار کرگیا ہے انہوں نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی سیرت اور ان کی شان میں محفل نعت کا انعقاد ایک خوش آئند قدم ہے۔ محفل سے خطاب کرتے ہوئے تحریک عوام اہلسنت پاکستان کے چیئرمین محمد عاطف حاجی حنیف بلو نے کہا کہ میرے سے یہ بات کسی اعزاز سے کم نہیں ہے کہ میرے والد شہید محمد حنیف بلو کے دور میں سردار یاسین ملک صاحب اور جنگ کے ملازمین کی یونین کے اشتراک سے جس محافل کا آغاز ہوا آج بھی یہ سلسلہ زور و شور سے جاری ہے اور آج اس محفل میں دو خوش نصیبوں کو عمرے کے ٹکٹ بھی دئیے گئے ہیں۔
تازہ ترین