• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر یوں نے بھارتی قبضے کو کبھی تسلم کیاہے نہ کریں گے، افضل چو ہدری

فیض پورشریف (نامہ نگار) چو ہدری  لعل حسین گورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بہادر میں یوم سیاہ کے حوالے سے بزم ادب کے زیراہتمام تقریب ہوئی تقریب کی صدارت صدر معلم  افضل چوہدری نے کی ۔جماعت پنجم کے طالب علم محمدجواد نے تلاوت کلام پاک ،محمدمنیر نے ہد یہ نعت پیش کرنے کاشرف حاصل کیا۔ صدرتقریب افضل چو ہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ   27اکتوبر1947؁ء کوبھارتی فوج نے سرینگر میں اترتے ہی کشمیریوں پر مظالم قتل عام اورجبری قبضے کاآغاز کیاتھااوریہ آج تک جاری ہے کشمیرپربھارتی فوج کے جبری قبضے کوکشمیریوں نے نہ کبھی تسلم کیاہے اورنہ کریں گے، دنیاکی مہذب اقوام کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقو ق کی سنگین پامالیاں بندکرائیں اورمقبوضہ کشمیرکے مظلوم ومحکوم عوام بھارت کے غاصبانہ تسلط سے آزادی دلائیں، کشمیریوں کی آزادی کے لئے طویل جدوجہدرنگ لائے گی جلدمقبوضہ کشمیرآزادہوگا ۔
تازہ ترین