• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی مخالفین غیر سنجیدہ سیاست کر رہے ہیں ، شمائلہ جی

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) بہاولپور صوبہ تحریک شعبہ خواتین کی رہنماء شمائلہ جی جان اور دیگر نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین غیر سنجیدہ سیاست کر رہے ہیں ، حکمران  گھروں کا گھیراؤ کر کے مخصوص محلات کی راہ دکھارہے ہیں  ان خیالات کا اظہار متحدہ تحریک بحالی صوبہ بہاولپور شعبہ خواتین کی عہدیداروں انابیہ اکرام، طوبیٰ عباسی، عروبہ عباسی، ہادیہ اجمل،اُمائمہ بلوچ، دعاء بلوچ، علینہ اسلام اور دیگر نے عباسی ہاؤس پر منعقدہ خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، شعبہ خواتین کی مرکزی،صوبائی اور ضلعی عہدیداروں نے مرکز ی سینئر نائب صدر ملک سعید چنڑ فریدی کی ہمشیرہ، ملک ممتاز کنول کی بلا مقابلہ کامیابی پر یوسی قائم پور کے چیئر مین راؤ شاہد،وائس چیئر مین اور دیگر منتخب ممبران جنرل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نومنتخب ممبر خاتون کے خاندان کے تمام افراد کو مبارک باد دی۔
تازہ ترین