پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے حوالے سے پی ایس ایل مینجمنٹ اور فرنچائزز کے نمائندوں کا اجلاس ہوا ہے جس میں کئی امور پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں پی ایس ایل انتظامیہ اور فرنچائزز نے فالو اپ میٹنگز پر بھی اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل اسٹیک ہولڈرز کی ورچوئل میٹنگ ہوئی جس میں فرنچائزز کے نمائندوں، پی سی بی اور پی ایس ایل کے آفیشلز نے شرکت کی۔
اجلاس میں پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو سلمان نصیر نے ویلیو ایشن کے عمل کے بارے میں بریفنگ دی۔
اجلاس میں پی ایس ایل 11 کی ونڈو شیڈول، پلیئرز ایکوزیشن اور پلیئنگ فارمیٹ پر بھی بات چیت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ پی ایس ایل 11 کے حوالے سے فالو اپ میٹنگز کا سلسلہ جاری رہے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 11 کی ونڈو اپریل مئی میں ہی ہو گی جبکہ موجودہ فرنچائزز کو ویلیو ایشن کے بارے میں آئندہ ہفتے آگاہ کیا جائے گا۔