پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کی بیٹنگ جاری ہے۔
فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں جنوبی افریقہ کے اوپنر نے اچھا آغاز فراہم کیا۔
جنوبی افریقہ کی پہلی وکٹ 98 رنز پر گر گئی، لوہان ڈرے پریٹوریس 57 رنز بنا کر صائم ایوب کا شکار بنے جبکہ دوسرے اوپنر کوئنٹن ڈی کاک36 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان ون ڈے ٹیم کے نو منتخب کپتان شاہین شاہ آفریدی نے فیصل آباد میں 17 سال بعد کرکٹ کی واپسی پر خوشی کا اظہار کیا تھا۔
فیصل آباد میں پریس کانفرنس کے دوران گرین شرٹس کے کپتان نے کہا تھا کہ فیصل آباد میں 17 سال بعد کرکٹ کی واپسی پرخوش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم کا فارم میں آنا ٹیم اور ملک کے ضروری تھا۔ بابر اعظم پچھلے 5 سال سے رنز کر رہا ہے۔