پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف کی 2 ڈی میرٹ پوائنٹس کی سزا بعد میں شامل کی گئی۔
ایشیا کپ کے فائنل میچ میں فاسٹ بولر حارث رؤف کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے معاملے میں نیا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق حارث روف کو سماعت کے دوران دو ڈی میرٹ پوائنٹس دینے کا نہیں صرف 30 فیصد جرمانے کی سزا کا بتایا گیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی فاسٹ بولر سے سماعت میں کہا گیا کہ وہ اگر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی تسلیم کرلیں تو سزا کم ہوجائے گی۔
ذرائع کے مطابق دوران سماعت حارث روف نے خلاف ورزی تسلیم کرنے سے انکار کیا تو اُ نہیں 30 فیصد جرمانے کی سزا کا ہی بتایا گیا۔
ذرائع کے مطابق سماعت کے دوران کسی بھی لمحے 2 ڈی میرٹ پوائنٹس کا ذکر تک نہیں کیا گیا، یہ سزا بعد میں شامل کی گئی۔
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر 2 ڈی میرٹ پوائنٹس دیے جانے کی وجہ سے اُن کے 4 ڈی میرٹ پوائنٹس ہوئے، یوں حارث رؤف کو 2 میچز کے لیے معطل کیا گیا۔