سینئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی کا کہناہے کے عمران خان کو یوم تشکر کی بجائے یوم تضحیک مناناچاہیے اور قوم یوم تشکر منائے کہ ایک بار پھر ادارے بچ گئے۔
انہوں نے ملتان میں اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ امید ہے اس کمیشن کا فیصلہ جلد آئے گا اور نواز شریف کو اس کمیشن میں جواب دینا چاہیے۔
جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان کو رہنمائی ملتی تو یہ فیصلہ نہ ہوتا، سیاست میں کھلاڑیوں کی نہیں سیاسی ورکرز کی ضرورت ہوتی ہے عمران خان تو ایک دن جیل کاٹنا برداشت نہیں کرسکتے۔