پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد دھرنا اپنی موت آپ مر گیا عمران خان یوم تشکر مناکر اپنی سیاسی افسردگی کم کرنا چاہتے ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ یوم تشکر کے لیے راستے بھی کھولیں گے، سیکیورٹی بھی دیں گے،حکومت سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ صرف مِن و عَن تسلیم کرے گی بلکہ اس پر عمل بھی کرے گی۔
زعیم قادری کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے وفاق کو شدید نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔